فلسطینی قوم نے صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، ایرانی اسپیکر قالیباف
غزہ کی مزاحمت نے اسرائیل کو دنیا میں منفور بنا دیا، شہداء مقاومت کو خراجِ عقیدت

شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم نے اپنی عظیم قربانیوں اور استقامت کے ذریعے صہیونی حکومت کو اپنے مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ آج اسرائیلی حکمران دنیا میں سب سے زیادہ منفور اور تنہا ہوچکے ہیں، جبکہ فلسطین سربلند اور آزاد کھڑا ہے۔
قالیباف نے اپنے خطاب میں غزہ میں جاری نسل کشی، محاصرے اور جارحیت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ انسانی امداد کی آزادانہ فراہمی اور بین الاقوامی عدالتوں میں صہیونی مجرموں کے احتساب کا پرزور مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں حشدِ شعبی کی بڑی کارروائی: کالعدم بعث پارٹی کے اہم رہنما گرفتار
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتیں اپنے شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہر سازش کا ڈٹ کر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہداء مقاومت یحییٰ سنوار، اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصراللہ، اور سید ہاشم صفی الدین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں دشمن کو پسپا کرنے اور امت کو بیدار کرنے کا باعث بنیں۔