دنیا

رکن امریکن کانگریس نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو کھلی دہشت گردی قرار دےدیا

شیعیت نیوز: امریکہ کی مسلمان رکن کانگریس محترمہ ایلہان عمر نے غزہ کی پٹی پراسرائیل کی حالیہ جارحیت کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ میں کانگریس کی مسلمان رکن خاتون محترمہ اہلہان عمر نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے اور اس کی پرزور مذمت کی ہے۔

محترمہ ایلہان عمر نے اسے ایک دہشت گردانہ اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں یوں لکھا: فلسطینی حفاظت کے مستحق ہیں۔ اسرائیل کے برعکس، فلسطین کے عام شہریوں کے پاس اپنی حفاظت کیلئے آئرن ڈوم جیسا میزائل ڈیفنس سسٹم موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کے حقوق کے اعادے کیلئے ان کی مدد و حمایت کریں، آیت اللہ علی سیستانی

انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کئے جانے پر زور دیتے ہوئے مزید لکھا: عید (فطر) کے ہفتے میں ایسے حملوں کی مذمت نہ کئے جانا بے ضمیری ہے۔

رمضان کے مبارک مہینے کی ابتدا سے ہی اسرائیل کی غاصب صیہونی حکومت ، مسجد اقصی اور اس کے اردگرد بیت المقدس کے علاقے میں مسلمان فلسطینیوں پر شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ پھیل گئی،اسرائیلیوں کی چیخیں نکل گئیں،مجاہدین نے3روز میں کتنے میزائل فائر کیئے جان کہ حیران رہ جائیں

غاصب صیہونی حکومت کے یہ شدت پسندانہ اقدامات قدس شریف کو یہودیانے کی پالیسی کا حصہ ہیں جس پر یہ حکومت گذشتہ ایک عرصے سے کاربند ہے۔ اسی پالیسی کے تحت غاصب صیہونی حکومت نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کی موجودگی کو چند حصوں تک محدود کر دیا ہے جبکہ وقت کے لحاظ سے بھی محدودیت پیدا کر دی گئی ہے۔

گذشتہ چند دنوں میں صیہونی سکیورٹی فورسز اور مسجد اقصی میں فلسطینی مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی ہے اور بڑی تعداد میں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر بھی فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ اسی طرح صیہونی حکومت نے غزہ پر فوجی جارحیت کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button