عراق

بغداد میں دہشت گردانہ حملہ، 4 فوجی جاں بحق

شیعیت نیوز: عراق کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بغداد میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں 4 فوجی جاں بحق ہو گئے۔

عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے الطارمیہ میں فوجی اہلکاروں کی ایک گاڑی کے قریب دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جاں بحق ہو گئے۔

دوسری طرف کرکوک کے دبس شہر میں دہشت گرد گروہ داعش نے کرد فورسز کی فوجی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 کرد سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورس بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان امن کی خواہش عمل سے ثابت کریں۔ یمن کی قومی حکومت

دوسری جانب عراق کی رضاکار فورس حشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ نینوا میں انسداد دہشت گردی کے تحت انجام پانے والی فوجی کارروائیاں مکمل ہوگئی ہیں اور اہم سیکورٹی نتائج حاصل ہوئے ہیں-

نینوا میں حشدالشعبی کے کمانڈرنے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور اس میں سیکورٹی کے لحاظ سےاہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں العطشان پہاڑیوں میں داعش کے دو خفیہ ٹھکانوں کا پتہ چلا ہے جبکہ دو دہشت گرد گرفتار ہوئے اور کئی دستی بم ضبط کئے گئے ۔

نینوا میں حشدالشعبی کے آپریشنل کمانڈر نے عراقی فوج کی مدد سے چھبیس اپریل دوہزار اکیس سے جنوبی موصل میں داعش کے باقیات کے خلاف بڑے پیمانے پرسیکورٹی آپریشن شروع کیا تھا جس میں حشدالشعبی کا ایک جوان شہید اور دستی بم کے دھماکے میں چار جوان زخمی ہوگئے۔

حشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک جوان جمعرات کو شہر سامرا کے جنوب میں ایک سیکورٹی آپریشن کے دوران شہید ہوگیا ہے۔

دیالہ میں داعش کی باقیات کافی فعال ہوگئی تھیں جس کی بنا پر حالیہ مہینوں میں حشدالشعبی اورعراقی فوج نے اس صوبے میں دہشتـ گردوں کے خلاف کئی آپریشن انجام دیئے۔ بعض کارروائیوں میں داعش کے مسلح عناصر کے ساتھ فوج اورحشدالشعبی کی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button