دنیا

واشنگٹن میں سیکیورٹی اہلکاروں پر گاڑی سےحملہ 2 ہلاک

شیعیت نیوز: دونوں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ دو افسران پر گاڑی سے حملہ کرنے کی اطلاعات کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افسران کو ہیلی کاپٹر پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک پولیس اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا۔

واشنگٹن پولیس کے مطابق ڈرائیور نے اس وقت گاڑی سیکیورٹی اہلکاروں پر چڑھا دی جب وہ ایک چیک پوسٹ پر چیکنگ میں مصروف تھے۔

گاڑی ٹکرانے کے بعد ڈرائیور چاقو ہاتھ میں لے کر گاڑی سے اترا تو سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے گولی مار دی جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پاکستان کی اولادوں کا اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئےقائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزارکے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری

دوسری جانب امریکی کانگریس کی عمارت کو سیکورٹی خطروں کی وجہ سے بند کر دیا گيا ہے۔

خبری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو ایک گاڑی نے کانگریس کے اطراف لگائی گئی حفاظتی باڑ پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار بری طرح زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی باڑ سے عبور کرنے کی اس گاڑی کی کوشش کے بعد گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

حادثے کے بعد کانگریس کے اطراف کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں بڑی تعداد میں پولیس موجود ہے اور کانگریس کے اندر موجود تمام افراد سے کہا گيا ہے کہ وہ اندر ہی رہیں اور کھڑکیوں سے دور ہو جائيں۔

یاد رہے کہ چھے جنوری کو بھی امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے میں کم از کم چھے افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button