دنیا

امریکہ جوہری معاہدے سے نکلا تھا واپسی میں پہل کیوں نہیں کرتا، الھان عمر

شیعیت نیوز: امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن الھان عمر نے کہا ہے کہ جب امریکہ جوہری معاہدے سے پہلے نکلا ہے تو معاہدے میں پہلے واپس بھی اسے آنا چاہیے۔

ایوان کی نمائندگان کی سینیر رکن الھان عمر نے خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ فریقین اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ فریق مقابل پہل کرے اور یہ صورتحال ہمیں بند گلی میں لے گئی ہے۔

الھان عمر نے امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ، حقیقت یہ ہے کہ ہم ہی وہ فریق تھے جس نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سےعلیحدگی اختیار کی تھی، تو کیا معاہدے میں واپسی کے لیے پہل ہمیں نہیں کرنا چاہیے؟

یہ بھی پڑھیں : ایران سائنسی اور صنعتی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ملانے کو تیار ہے، ڈاکٹر صالحی

انہوں نے مزید آگے بڑھ کر امریکی وزیر خارجہ سے پوچھا کہ اگر ہم جوہری معاہدے میں واپس نہیں جائیں گے تو ایران سے جوہری معاہدے کی پاسداری کی توقع کیسے کر رہے ہیں؟ کیا امریکہ کو جوہری معاہدے میں ایران سے پہلے واپس نہیں آنا چاہیے۔

امریکہ کی نئی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے میں واپس آنا چاہتی ہے تاہم اس کی واپسی ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر دوبارہ عملدرآمد سے مشروط ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے نکلا نہیں بلکہ اس نے امریکہ اور یورپی ملکوں کی عہدشکنی کے جواب میں اس معاہدے پرعملدرآمد روک دیا ہے جبکہ امریکہ نے سن دوہزار اٹھارہ میں جوہری معاہدے سے باقاعدہ علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عورت مارچ کے جلسوں میں شعائر اسلامی کا کھلم کھلا مزاق اڑایا گیا اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہی،علامہ حسن ظفر

دوسری جانب امریکی کانگرس کی مسلمان رکن الھان عمر نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں امریکہ میں بڑے پیمانے پر فقر و غربت اور مفلسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں 11 ملین بچے بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔

الھان عمر کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے کہ امریکی بچے بھوکے رہیں اور ان کے پاس دوپہر کا کھانا کھانے کے لئے بھی پیسے نہ ہوں۔

الھان عمر نے کہا کہ امریکہ ایک مالدار ملک ہے جو ناخالص آمدنی کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے اس کے باوجود امریکہ میں 38 ملین افراد بھوک اور مفلسی کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الجزیرہ نے گذشتہ سال ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ امریکہ میں 9۔12 فیصد عورتیں اور 6 ۔ 10 فیصد مرد فقر کا شکار ہیں جن کی مجموعی تعداد 38 ملین بنتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button