عراق

عراقی عوام کا دار الحکومت بغداد میں اسرائیل اور ترکی کے خلاف مظاہرہ، صیہونی پرچم نذر آتش

شیعیت نیوز: عراقی عوام نے اس ملک کے دار الحکومت بغداد میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف ایک ریلی نکالی جس میں اسرائیل کے پرچم کو نذر آتش کیا۔

صابرین نیوز کی خبر کے مطابق عراقی دار الحکومت بغداد میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالف مظاہرین نے صیہونی حکومت کے جھنڈے کو نذر آتش کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ریلی بغداد کے صدر شہر میں نکالی گئی ، اور مظاہرین نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے ساتھ ساتھ منحل شدہ بعثیوں کی واپسی کی مخالفت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں عراقی حکومت کے ترجمان احمد ملا طلال نے کہا تھا کہ عراقی آئین کے مطابق صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا ممنوع ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات ، بحرین اور سوڈان کا صیہونی حکومت کے ساتھ امن معاہدہ کرنا ان ممالک کا اپنا مسئلہ ہے ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: کرکوک شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، خودکش حملہ آور ہلاک

دوسری جانب ترک فوج کے شمالی عراق میں داخلے کے بعد اس ملک کے دارالحکومت بغداد میں ترکی کے خلاف مظاہرہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے جمعرات کے روز بغداد میں ترک سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کی اطلاع دی، عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ ترکی کے خلاف مظاہرے ترک فوج کے عراقی سرزمین میں داخل ہونے کےخلاف احتجاج کے طور پر کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے الوزیریہ کے علاقے میں واقع ترکی کے سفارت خانے کی طرف جانے والی سڑکیں بند کردیں، انہوں نے کہا کہ ترک وزیر دفاع خلوصی آکارنے کچھ دن قبل اعلان کیا تھا کہ ترک فوج کا شمالی عراق میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ ترکی آئے دن شمالی عراق پر حملے کرتا رہتا ہے اور دعوی کرتا ہے کہ یہاں کرد ملیشیا جو ترکی کے نزدیک دہشت گرد تنظیم ہے، ان کے ٹھکانے موجود ہیں اور وہ انہیں تباہ کرنے کے درپے ہے جبکہ عراقی حکام ان کارروئیوں کو اپنے ملک کی عرضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button