عراق

اقوام متحدہ کا پناہ گزینوں کیلئے انجام دی جانے والی کاوشوں پر حشد الشعبی کا شکریہ

شیعت نیوز: عراق کے لئے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ جینینے پلاسچائرٹ (Jeanine Antoinette Hennis-Plasschaert) نے عراقی پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے انجام دی جانے والی کاوشوں پر عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے گذشتہ روز نشر ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں عراق کے مرکزی صوبے نینوی میں پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے حشد الشعبی کے ممتاز کردار پر اس عوامی مزاحمتی فورس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عیسائیوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسیس کا دورہ عراق کا اعلان

عراقی ای مجلے "المعلومہ” کے مطابق عراق میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے 1 ماہ قبل جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں بھی واضح طور پر لکھا تھا کہ حشد الشعبی نے صوبہ نینوی و صلاح الدین کے دسیوں ہزار پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے ملکی وزارت مہاجرت کی بھرپور مدد کی ہے۔

دوسری طرف عراقی وزارت مہاجرت کے ترجمان علی عباس جہانگیر نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی نے ان پناہ گزینوں کو ان کے علاقے میں واپس پہنچانے کے حوالے سے بھرپور تعاون کیا ہے۔

علی عباس جہانگیر نے مزید کہا کہ صوبوں نینوی، صلاح الدین، دیالی، کرکوک اور الانبار میں اپنے علاقوں کو واپس پلٹنے والے پناہ گزینوں کی تعداد 6 لاکھ خاندانوں سے زائد ہے۔

دوسری جانب عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی ، صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشت گرد گروہ کے لاجسٹک افسر کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ایک بیان میں حشد الشعبی نے اعلان کیا کہ درست انٹلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر اس کی اکائیوں نے بائیجی کاؤنٹی میں ایاد منصور النمروی کو گرفتار کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ النمروی داعشی دہشت گردوں کو ڈیٹا منتقل کرتا تھا اور انہیں گاڑیاں مہیا کرتا تھا تاکہ دہشت گرد اپنی دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیں سکیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button