مشرق وسطی

اسرائیلی سیاح دبئی ایئرپورٹ پر پھنس گئے

شیعت نیوز: اسرائیل سے متحدہ عرب امارات آنے والے 200 اسرائیلی سیاح کو کئی گھنٹے دبئی ایئر پورٹ پر روکنے کے بعد داخلے کی اجازت دیدی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج صبح اسرائیل سے فلائیٹ دبئی کے ذریعے دبئی ایئر پورٹ پہنچنے والے سیاحوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جس کے باعث اسرائیلی سیاح ایئرپورٹ پر ہی پھنس گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی، گلشن اقبال مسکن چورنگی پر میزان بینک دھماکے میں کالعدم جماعت اوربارودی مواد کی موجودگی کا اہم انکشاف

اسرائیلی سیاحوں کے دبئی ایئر پورٹ پر پھنس جانے پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان رابطے ہوئے اور کئی گھنٹوں بعد سیاحوں کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی اجازت دیدی گئی۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ایک غلط فہمی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، دبئی ایئر پورٹ پر سیاحوں نے الیکٹرانک ویزا فارم بھرے جس کے بعد انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شہریوں کے لیے ویزہ فری سروس پر اتفاق کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button