مشرق وسطی

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بعد متحدہ عرب امارات سائبر حملوں کی زد میں

شیعت نیوز: اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بعد سے متحدہ عرب امارات کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

‏خودساختہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کے بعد متحدہ عرب امارات سے مسلسل سائبر حملوں کی شکایات منظر عام پر آ رہی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری ذرائع نے اس طرح کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال ہوئے ہيں، متحدہ عرب امارات سائبر حملوں کی زد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید فخری زادہ کی شہادت کے بارے میں جنرل علی فدوی کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

یو اے ای کے سائبر سیکورٹی کے سربراہ محمد حمد الکویتی نے دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل سے ہمارے باقاعدہ تعلقات کے قیام کے بعد متحدہ عرب امارات میں زبردست سائبرحملے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سائبر حملوں میں مالی شعبے کو نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ آیا کوئی حملہ کامیاب ہوا یا نہیں اور پھر حملہ آور کون تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی مسلح افواج کی تیاری صرف سرحدوں تک محدود نہیں ہے، یوسف المدانی

قدس کی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات کو معمول پر لائے جانے کے بعد مسلمان اور عرب رائے عامہ میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے، خاص طور پر فلسطینی عوام میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو قدس شریف کے ساتھ غداری اور ملت فلسطین کی پشت پر وار کئے جانے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button