مشرق وسطی

مدافعین حرم کی تجدید عہد کے لئے سیدہ زینب(س) کے روضے پر حاضری

دفاع حرم کے دوران معذور ہوجانے والے حزب اللہ کے جانبازوں نے تجدید عہد کے لیے سیدہ زینب سلام اللہ کے روضے پر حاضری دی ہے۔

دمشق سے ہمارے نمائندے کے مطابق لبنان سے تعلق رکھنے والے مدافعین حرم کے ایک گروپ نے سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے روضے پر حاضری دی اور دفاع حرم کے راستے کو خون کے آخری قطرے تک جاری رکھنے کا عہد کیا۔

اس موقع پر ایک معذور جوان نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اسلام اور سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی خاطرہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معذوری ہمارے لیے قابل فخر ہے کیونکہ ہم سیدہ زینب کے روضے کا دفاع کرتے ہوئے معذور ہوئے ہیں۔

دفاع حرم کی خاطر معذور ہونے والے ایک اور جوان کا کہنا تھا کہ ہم اس راہ میں شہید ہونے والوں سے عہد کرتے ہیں کہ انکے راستے پر ہمیشہ گامزن رہیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سیدہ زینب کے روضے کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button