اہم ترین خبریںسعودی عرب

امام کعبہ کی اسرائیلی سفیر کے ساتھ پپیاں جھپیاں اور سیلفیاں ،سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ قبلہ اول پر قابض اسرائیل اور خانہ کعبہ پر قابض آل سعود کایارانہ امت مسلمہ کے لیئے شرم کا باعث بنتا جارہاہے

شیعیت نیوز: امام کعبہ عبد الرحمن بن عبد العزيز بن عبد اللہ بن محمد السديس اور اسرائیلی سفیر کی پپی جھپی کے بعد خود ساختہ سیلفیاںاس وقت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ خود کو کعبتہ اللہ وحرمین شریفین کا خادم کہنے والے آل سعود اور ان کے حواری قبلہ اوّل بیت المقدس پر قابض ناجائز ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشارالاسد اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات انتہائی تعمیری و نتیجہ خیز تھی، ولید المعلم

تفصیلات کے مطابق امت مسلمہ کی ٹھیکیداری کے دعویدار خائنین اسلام آل سعود خاندان کی عالم اسلام کے ساتھ خیانتیں کھل کر آشکار ہورہی ہیں، حالیہ دنوں امام کعبہ کی جانب سےہزاروں بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کےقاتل اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری کے خطبہ جمعہ کے بعد اسرائیلی سفیر کے ہمراہ سیلفیاں بھی منظر عام پرآگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں گستاخی گناہ عظیم اور ناقابل معافی جرم ہے: آیت اللہ خامنہ ای

امام کعبہ نے غاصب اسرائیل اور صیہونیوں کے ساتھ اپنے عشق کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو یہودیوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے چاہئے،وہ کہتے ہیں انہی تعلقات کی وجہ سے معاشرہ ترقی کرے گا،مسلمان ترقی کرے گااورتجارت بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کربلاء میں عزادار شہید قاسم سلیمانی اور ابو مھندس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے+تصاویر

واضح رہے کہ قبلہ اول پر قابض اسرائیل اور خانہ کعبہ پر قابض آل سعود کایارانہ امت مسلمہ کے لیئے شرم کا باعث بنتا جارہاہے، آل سعود کے نمک خواروں کے لئے بھی مقام عبرت ہے ، کم از کم تاریخ کے اس موڑ پر کہ جب عرب امارات نے اسرائیل کو باقائدہ طور پر تسلیم کرلیا ہے اور اب سعودی عرب بھی اسرائیل کو غیر اعلانیہ طور پر تسلیم کرچکاہے سعودی عرب کے حامیوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button