عراق

عراق میں امریکی فوجی اڈے اور کانوائے پر پھر حملہ

شیعت نیوز : خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر 3 راکٹ داغے گئے ہیں۔ دوسری طرف امریکی فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔

آئی آر آئی بی نے عراق کے خبری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کاٹیوشا راکٹ بغداد ایئر پورٹ کے اس حصے میں داغے گئے جہاں داعش کا نام نہاد مقابلہ کرنے کے لئے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔ ابھی اس واقعے کی تفصیلات اور ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت بندرگاہ دھماکوں میں اسرائیل ملوث ہوا تو حزب اللہ برابر کا انتقام لے گی، سید حسن نصر اللہ

گزشتہ ہفتوں کے دوران بغداد میں امریکی سفارت خانے اور اسی طرح امریکی فوجی اڈے التاجی اور البلد کے امریکی دہشت گردی کے مراکز پر کئی راکٹ داغے گئے۔

عراقی عوام اور سیاسی اور مذہبی جماعتیں، ملک سے فوری طور پر امریکی دہشت گردوں کا انخلا چاہتے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ بھی تین جنوری کو عراق سے فوری طور پر امریکیوں کے انخلا سے متعلق قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کر چکی ہے۔

دوسری جانب عراق کے شہر دیوانیہ میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ نجف اشرف اور دیوانیہ کے مابین الدیوانیہ پل کے قریب اس وقت ہوا جب امریکی دہشت گرد ، فوجی سازو سامان لے جا رہے تھے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے بعد کئی دھماکے ہوئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کی فوجی گاڑیوں میں بارودی مواد تھا۔

ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے میں کئی دھماکے ہوئے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button