مشرق وسطی

شام: داعش کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکی و صیہونی اسلحہ برآمد

شیعت نیوز : شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق ملکی سکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ملک کے جنوبی حصوں میں موجود داعش کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکی و صیہونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

شامی سکیورٹی فورسز کے مطابق بین الاقوامی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کروائے گئے علاقوں کی کلیئرنس کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد گولیاں، مشین گن کے بیشمار راؤنڈز، دیسی ساختہ بموں کے اندر استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کی بڑی مقدار، آر پی جی لانچرز و گولے اور بیشمار دستی بم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی بربریت، گھر میں گھس کر شیر خوار بچے کی ماں کو شہید کر دیا

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے امریکی و صیہونی اسلحے میں مختلف قسم کی بارودی سرنگیں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں 23 جون کے روز بھی شامی سکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں سے مغربی ممالک میں تیار کردہ اسلحے اور طبی سازوسامان کی ایک بڑی مقدار برآمد کر لی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button