یمن

یمن پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بربریت، متعدد شہید و زخمی

شیعت نیوز : جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ رات یمن کے صوبے صعدہ کے باقم علاقے کو راکٹ اور توپوں کے گولوں سے اپنی وحشیانہ بربریت کا نشانہ بنایا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے راکٹ اور توپوں کے گولوں کے حملوں کے نتیجے میں ایک یمنی شہید جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے ۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیارے یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : توہین اہل بیتؑ بل دہشتگرد کے بیٹے معاویہ اعظم کی محرم سے قبل ملک میں ناامنی کی سازش تھی

یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو جارح سعودی اتحاد کے نئے حملوں میں صوبہ الجوف کے المعاطرہ علاقے کے نو افراد شہید اور بارہ بچے اور خواتین زخمی ہوگئے ۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تربچے ہیں ۔

جولائی کے مہینے میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف کے شہر الحزم میں شادی کی ایک تقریب پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں پینتیس افراد شہید ہوگئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں دہشتگردی کا خطرہ، انٹیلیجنس اداروں نے الرٹ جاری کردیا

خیال رہے کہ یمن کو مارچ دوہزار پندرہ سے مغربی و یورپی ممالک کے حمایت یافتہ سعودی اتحاد کی سمندری فضائی اور زمینی جارحیت کا سامنا ہے جس کے سبب ملک کا تمام انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔

سعودی عرب ، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے ۔ سعودی عرب نے غریب عرب ملک یمن کا فضائی ، زمینی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے ۔

یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک دسیوں لاکھ یمنیوں کو بے پناہ مصائب و آلام اور ناگفتہ بہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button