اہم ترین خبریںعراق

اسرائیل میں ایک اہم ہدف پر عراق کا ڈرون حملہ

شیعیت نیوز:عراق کی اسلامی مزاحمت نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ام الرشراش شہر کے ایلات میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ یہ آپریشن غزہ کی پٹی کی حمایت میں اور فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کے جارحانہ حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

اور غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہنے کی صورت میں اس کے ٹھکانوں پر مزید شدید حملے کئے جائیں گے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت کے فوجی میڈیا نے ایلات میں قابضین کے فوجی اہداف کو تین ڈرونز سے نشانہ بنانے کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عراق، داعش کے 3 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عراق کی اسلامی مزاحمت نے ڈرونز کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں بارہا حملے کرکے صیہونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔

گذشتہ سات اکتوبر سے، نسل کش صیہونی حکومت نے امریکہ اور مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے، غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں نہتے اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف بڑے پیمانے پر قتل عام شروع کر رکھا ہے۔

جو کہ فلسطینی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں کے آغاز سے اب تک چھتیس ہزار پچاس افراد شہید اور اکیاسی ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button