اہم ترین خبریںعراق

عراق، داعش کے 3 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی

شیعیت نیوز:عراق کی مرکزی فوجداری عدالت نے منگل کے روز تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے 3 دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل نے آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملک کی مرکزی فوجداری عدالت نے داعش گروہ کے تین دہشت گردوں کو موت کی سزا سنائی ہے۔

السومریہ نیوز کے مطابق اس بیان کے مطابق مذکورہ 3 دہشت گردوں نے داعش کے رکن ہونے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں حصہ لینے اور متعدد کاروں کو بم دھماکے سے اڑانے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں سعودی عرب نے اپنا نیا سفیر مقرر کردیا

11 مئی کو عراقی عدالتی حکام نے اپیل کورٹ کی طرف سے سزا کی حتمی منظوری کے بعد داعش کے 11 ارکان کو سزائے موت دیئے جانے کی اطلاع دی تھی۔

عراق میں سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے عدالتی عمل اور اپیل کورٹ میں منظوری کے بعد ملک کے صدر کے دستخط ہونا ضروری ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق 2017 سے اب تک اس تکفیری دہشت گروہ کے ارکان کے خلاف جس کا خاتمہ داعش کی مبینہ خلافت کے شہر موصل کی آزادی سے ہوا، سیکڑوں سزائے موت سنائی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button