اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

اسپین کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان

اے ایف پی کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ امن فلسطین کا بنیادی حق ہے، فلسطینوں کو تسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے۔

شیعیت  نیوز : اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطینی کو آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرلیا۔

ہسپانوی وزیراعظم نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ امن فلسطین کا بنیادی حق ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینوں کو تسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے۔

فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔

آئر لینڈ اور ناروے کی جانب سے بھی آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کا اعلان متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم انتخابات میں دشمن کے خلاف میدان میں کھڑی ہے، سینئر آرمی کمانڈر

اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کا ماننا ہے کہ ان کے اقدام سے ایک مضبوط علامتی اثر پیدا ہوگا جو دیگر ممالک کے لیے حوصلے کا باعث بنے گا۔

ناروے نے فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ کو مطلع کیا تھا کہ منگل کے روز فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

اگرچہ سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے لیکن اس معاملے نے 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین کے اندر شدید اختلاف بھی ہے۔

اسرائیل فلسطین امن کوششوں کے لیے ناروے اور اسپین کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

دونوں فریقین نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں 1991 میں ملاقات کی تھی جس کےنتیجے میں اوسلو معاہدہ کی بنیاد پڑی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button