ایران

ایرانی قوم انتخابات میں دشمن کے خلاف میدان میں کھڑی ہے، سینئر آرمی کمانڈر

ایرانی فوج کے سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی قوم ایک بار پھر دشمنوں کے مقابلے میں کھڑی ہوگی اور آنے والے دنوں میں انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی۔

شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نےشہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا۔

خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ دشمن کی تمام تر میڈیا سازشوں کے باوجود شہداء کے جنازوں میں لاکھوں ایرانیوں کی موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ  ایران کی عظیم قوم میدان میں کھڑی ہے اور ملک طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سید ابراہیم رئيسی کے گھر رہبر انقلاب اسلامی کی آمد

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایرانی قوم ایک بار پھر ثابت کرے گی کہ وہ انتخابات میں بہترین ٹرن آؤٹ کے ذریعے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتی ہے۔

اتوار کو ایران کے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں اعلی فوجی حکام اور سینئر کمانڈروں کی موجودگی میں صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی یاد میں مجلس ترحیم اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button