اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ منیر الحسن جعفری کو فوری طور پر بازیاب کروایاجائے،علامہ حسنین گردیزی کا مطالبہ

میں متعلقہ اداروں عدالت عالیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ  علامہ منیر الحسن کی گمشدگی کا نوٹس لیں اور جلد از جلد بازیابی کو ممکن بنائیں

  شیعیت نیوز:صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان  علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے عالم دین منیر الحسن جعفری کی اب تک عدم بازیابی پر شدید تشویش  کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود دن دیہاڑے شہریوں کے اغواء کا سلسلہ جاری ہے۔

میں متعلقہ اداروں عدالت عالیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ  علامہ منیر الحسن کی گمشدگی کا نوٹس لیں اور جلد از جلد بازیابی کو ممکن بنائیں

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے ایک اور شیعہ عزادار ،دعا خواں مولانا منیر الحسن جبری لاپتہ ہوگئے

یاد رہے دعا خواں اور عالم دین علامہ منیر الحسن جعفری کو گزشتہ دنوں اسلام آباد میں سفرکے دوران لاپتہ کردیا گیا تھا ملت تشیع پاکستان نے مولانا منیر الحسن جعفری کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

پاکستان میں اب آئے روزشیعہ عزاداروں کو لاپتہ کردیا جاتا ہے 36سے شیعہ عزاداروں کو تاحال جبری طور پر لاپتہ کیاگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button