اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ نے 86 علاقوں میں 930 اسرائیلی عمارتوں کو نشانہ بنایا

شیعیت نیوز:حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب واقع مقبوضہ شمالی فلسطین میں رامیا صیہونی فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

اس حملے میں صیہونی حکومت کے اس فوجی اڈے کو خاصا نقصان پہنچا۔

اس سلسلے میں غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ شمالی فلسطین کے مختلف علاقوں پر لبنان کی تحریک مزاحمت کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک چھیاسی علاقوں میں نو سو تیس اسرائیلی عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عراق، داعش کے 3 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی

صیہونی وزارت جنگ کے اعلان کے مطابق ایک سو چوبیس مکانات صرف کریات شمونا میں تباہ ہوئے ہیں۔

صیہونی ذرائع نے بھی آج ایک رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائيل کے فوجی حملوں کے بعد سے حزب اللہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ شمالی فلسطین پر تین ہزار سے زائد میزائل فائر کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button