اہم ترین خبریںایران

عالم اسلام کو غزہ جنگ بندی کے لئے اسرائیل پر دباو ڈالنا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز:شہید صدر اور وزیر خارجہ کی تعزیت کے لیے تہران آنے والے عراق کے سابق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں عبدالمہدی نے صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر اپنے گہرے رنج وغم، تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور اللہ تعالیٰ سے ان کی بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی۔

قائم مقام وزیر خارجہ نے عراقی عوام اور اعلی حکام کی طرف سے اظہار ہمدردی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے مختلف شہروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شہداء کی یاد میں مختلف مجالس کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے گہرے رشتوں کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:باقر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

انہوں نے طوفان الاقصی آپریشن اور وعدہ صادق کے بعد علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں رونما ہونے والی تزویراتی تبدیلیوں اور پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی برجستہ اور موثر شخصیات کو فلسطین میں جاری جرائم اور نسل کشی کی روک تھام کے لئے قابض صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں پر دباؤ بڑھانے کے لئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

علی باقری نے مزاحمتی محور کی حمایت کے سلسلے میں شہید صدر، شہید قاسم سلیمانی اور شہید عبداللہیان کے شاندار اور ناقابل تردید کردار پر تاکید کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اس اصولی موقف اور پالیسی کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button