اہم ترین خبریںیمن

غزہ پر جارحیت میں امریکہ کا بنیادی کردار ہے، عبدالملک الحوثی

شیعیت نیوز: یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید بدرالدین عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین میں سویلین کے خلاف استعمال کرنے کے لئے صہیونی حکومت کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رفح پر حملے کی حکمت عملی کو امریکہ نے مرتب کیا ہے۔

صہیونی حکومت اسی حکمت عملی کے تحت غزہ میں امدادی سامان کی رسائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں لاکھوں فلسطینی سخت ترین حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

سید عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ فلسطین پر قبضہ اور صہیونیوں کی آبادی مسلمان اور عرب ممالک کی سستی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 70 فیصد صہیونی قیدی ہلاک ہوئے ہیں، حماس

صہیونیوں کے ساتھ دوستی اور صلح بہت بڑی غلطی ہے۔

اسرائیل کا قیام امریکہ اور برطانیہ کے ماتھے پر کلنگ ہے۔ اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے میں اسرائیل کی رکنیت ادارے کی توہین کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے حامی فلسطین کو ایرانی مسئلہ قرار دیتے ہیں تاکہ عرب ممالک کو پیچھے رکھا جائے۔

فلسطین ایک عرب ملک ہے اور ایران اس کی حمایت کررہا ہے۔ صہیونی فلسطین اور دیگر عرب ممالک کی زمینوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن کے خلاف اب تک 40 سے زیادہ کاروائیاں کی گئی ہیں جس میں 210 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

یمنی فوج اسرائیل کے خلاف کاروائیوں کا دائرہ بڑھائے گی۔ امید ہے روس اور چین سمیت دیگر ممالک صہیونی بندرگاہوں کی طرف حرکت کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button