لبنان

لبنان: ڈورتھی شے سفیر نہیں بلکہ خطے میں موجود دھماکہ خیز مواد ہے۔ محمود قماطی

شیعت نیوز : لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے مرکزی رہنما اور سابق لبنانی وزیر محمود قماطی نے مداخلت پر مبنی بیان دینے پر لبنان میں امریکی سفیر ’’ڈورتھی شے‘‘ کو لبنانی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قاضی محمد مازح کی جانب سے ڈورتھی شے کو سزا نہ سنائی جاتی تو لبنانی وزارت خارجہ کی طرف سے بھی اُسے طلب نہیں کیا جانا تھا۔

عرب ای مجلے النشرہ کے مطابق محمود قماطی نے کہا کہ وہ واحد فریق جس نے لبنان پر عرصۂ حیات تنگ کر رکھا ہے اور لبنان کو کسی قسم کی مدد بھی پہنچنے نہیں دے رہا امریکہ ہے۔

لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے مرکزی رہنما محمود قماطی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ نے خطے پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر رکھی ہے کہا کہ ’’ڈورتھی شے‘‘ دراصل دنیا کے خلاف امریکی جنگ کا ایک مہرہ ہے جبکہ اس نے اپنے گھٹیا پن سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ سفیر یا سفارت کار نہیں بلکہ خطے کے اندر موجود ایک دھماکہ خیز مواد ہے اور اپنے اسی کردار کو نبھانے کے لئے اُسے بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان، سید حسن نصراللہ کے خلاف بیان دینے پر امریکی سفیر پر ایک سال کی پابندی عائد

محمود قماطی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم فاتح کے مقام پر اور امریکی شکست خوردہ فریق کی جگہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں امریکی سفیر ڈورتھی شے نے گذشتہ جمعے کے روز حزب اللہ اور سید مقاومت پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اللہ لبنانی اقتصادی پیشرفت میں رکاوٹ جبکہ سید حسن نصراللہ لبنان کے لئے ایک خطرہ ہیں۔

جمعہ کے روز ڈورتھی شے کی جانب سے سید مقاومت اور حزب اللہ کے خلاف کی جانے والی نازیبا بیان بازی کے جواب میں ایک لبنانی عدالت نے امریکی سفیر کو سزا سناتے ہوئے لبنانی میڈیا میں ڈورتھی شے کے بیانات پر 1 سال کی پابندی عائد کر دی تھی جبکہ لبنانی وزارت خارجہ نے بھی امریکی سفیر کو طلب کر کے اُسے سفارتی آداب سے اچھی طرح آگاہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button