مشرق وسطی

شامی فوج کی بس کے قریب دھماکہ، 15 فوجی جاں بحق اور 16 زخمی

شیعت نیوز : شام کے علاقے درعا میں شامی فوج کی بس کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں 31 فوجی جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے درعا میں کحیل- السھوہ شاہراہ پر دہشت گردوں نے شامی فوج کی بس کے راستے پر دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں 15 فوجی جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

دریں اثنا شام میں داعش کا خطرناک ترین سرغنہ فایز العکال کل حلب کے شمالی علاقے الباب میں شامی فوج کے ڈرون حملے میں ہلاک ہوا۔

فایز العکال جو ابو سعدالشمالی کے نام سے مشہور تھا ماضی میں صوبہ الرقہ میں دہشت گرد گروہ داعش کا کمانڈرتھا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی حملوں میں 300 اسپتال اور طبی مراکز تباہ، ایک ہفتے میں 450 حملے

دوسری جانب شام کے شمال میں امریکہ سے وابستہ گروہ شامی ڈیموکریٹ (قسد) کے نیم فوجی ملیشیا کے ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ ہوا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی نے الحسکہ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ الحسکہ کے شمال مشرقی علاقے رمیلان شہر میں قسد کے ہتھیاروں کے ایک گودام میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

شام کے زیادہ تر شمال مشرقی علاقے نیم فوجی کرد ملیشیا سے موسوم گروہ شامی ڈیموکریٹ کے قبضے میں ہیں جنھیں امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔

شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکے علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔ مگر شام کی فوج نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کا ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے خاتمہ کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button