یمن

یمن میں سعودی حملوں میں 300 اسپتال اور طبی مراکز تباہ، ایک ہفتے میں 450 حملے

شیعت نیوز : جارح سعودی اتحاد کچھ ہفتوں کے دوران یمن میں 300 سے زائد اسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنا کر تباہ کر چکا ہے اور سعودی اتحاد نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یمنی عوام پر ساڑھے چار سو سے زائد حملے کئے ہیں۔

دنیا کے سب سے غریب عرب ملک یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس غریب ملک کو حملوں کے ساتھ کورونا وبا کا بھی سامنا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر صحت طحہ المتوکل نے اتوار کو بتایا کہ اس دوران جارح سعودی اتحاد نے تین سو سے زائد طبی مراکز اور سیکڑوں اپمبلنسوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں بڑی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت نے غلطی کی تو میزائلوں کی بارش ہوگی۔ حزب اللہ کا انتباہ

انہوں نے جارح سعودی اتحاد کے قبضے والے علاقوں کی حالت کو بہت ہی المناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں رہنے والوں کو میڈیکل سہولیات بھی نہیں مل پا رہی ہیں۔ یمن کے وزیر صحت طحہ المتوکل نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے میڈیکل ائیرلفٹ کا ہونا، نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ اب تک صرف 50 مریضوں کو ہی باہر بھیجا جا چکا ہے جبکہ یمن میں ایسے مریضوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جنہیں ملک سے باہر علاج کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے حال ہی میں سعودی اتحاد کو اقوام متحدہ کی بچوں کے قاتل حکومت کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یمنی عوام پر ساڑھے چار سو سے زائد حملے کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کل رات نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مآرب، جوف، صنعا، عمران، صعدہ، حجہ اور بیضاء صوبوں پر چار سو پچاس سے زائد حملے کئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button