عراق

عراق کے موصل شہر میں بم دھماکہ، 6 جاں بحق و زخمی

شیعت نیوز: عراق کے موصل شہر میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 3 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق اور 3 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نینوا صوبے کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ جمعرات کو موصل شہر میں پولیس کی گاڑی کے راستے میں ہونے بم کے دھماکے میں یہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کسی بھی دشمن سے مرعوب ہونے والا ملک نہیں ہے ۔ جنرل حسین سلامی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔

واضح رہے کہ داعش کے دہشت گرد، کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی افراتفری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردانہ اقدامات کر رہے ہیں۔

یہی سبب ہے کہ عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش کے خلاف ایک آپریشن شروع کیا ہے جس میں اسے مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں۔ ان کامیابیوں سے بوکھلائے داعش کے دہشت گرد موقع ملتے ہی مسلسل دہشت گردانہ اقدامات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقی ماندہ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور گاہے بگاہے دہشت گردانہ حملے بھی کرتے رہتے ہیں۔ عراقی ذرائع نے پچھلے چند روز کے دوران بارہا خبردار کیا ہے کہ امریکہ نے داعش کے خفیہ جتھوں کو ایک بار پھر دہشت گردانہ حملوں کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعش کے خلاف 17 مئی سے ایک فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کا نام اسود الجزیرہ ہے۔ اس فوجی آپریشن کا مقصد الانبار، صلاح الدین اور نینوا صوبوں میں داعش کے دہشت گردوں کو تلاش کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button