سعودی عرب

خطے میں جارحیت، امریکہ سعودی حکومت کو ایک ہزار سے زائد میزائل فروخت کرے گا

شیعت نیوز: امریکی ادارے بوئنگ اور سعودی حکومت کے درمیان دو ارب ڈالر سے زائد رقم کے دو معاہدے طے پائے ہیں، جن کے تحت بوئنگ سعودی عرب کو ایک ہزار سے زائد، زمین سے زمین اور بحری جہاز شکن میزائل فروخت کرے گا۔ یہ بات امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نےجمعہ کے روز بتائی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایک معاہدہ ایک اعشاریہ نو سات ارب ڈالر کا ہے، جس کے تحت سعودی عرب کے SLAM ERs جی پی ایس گائیڈڈ میزائل نظام کو جدید تر بنایا جائے گا جب کہ دوسرے معاہدے کے تحت سعودی عرب کو اینٹی شپ میزائل دیے جائیں گے۔

محکمہ دفاع نے بتایا ہے کہ امریکہ نے برازیل، قطر اور تھائی لینڈ کو بھی اینٹی شپ میزائل دینے کے معاہدوں کو حتمی شکل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی 84 کروڑ ڈالرز شام کے اندر نئے امریکی سعودی مسلح گروہ کی تشکیل

دوسری جانب ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب دنیا بھر میں زیادہ ہتھیار خریدنے والا پہلا ملک ہے۔

الخلیج آنلاین کی جمعہ کے روز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے 2015 سے 2019 تک دنیا بھر میں فروخت ہونے والے ہتھیاروں کی 12 فیصد خریداری کی۔ اس طرح وہ دنیا کے ان 4 بڑے ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو سب سے زیادہ ہتھیار خریدتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے اپنی داخلی پیداوار کے 8 فیصد کو فوجی شعبے کیلئے مختص کیا ہے اور امریکی ہتھیاروں کا 5 فیصد صرف سعودی عرب کیلئے ہے۔

الخلیج آنلاین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے برطانیہ سے 2015 سے 2019 تک ہتھیاروں کی خریداری کے 19 ارب ڈالر مالیت کی قرار دادوں پر دستخط کئے۔

سعودی عرب نے امریکہ اور برطانیہ سے ہتھیار خریدنے کے ساتھ ساتھ کینیڈا، جرمنی اور روس سے بھی ہتھیار خریدنے کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

دوسری طرف سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 283 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 283 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 869 تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button