مشرق وسطی

یورپی یونین اسرائیلی حکومت کو لگام دے۔ احمد ابوالغیظ

شیعت نیوز: عرب لیگ کے جنرل سکریٹری احمد ابوالغیظ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل سے گفتگو میں اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں اور اس کی غرب اردن کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کی کوششوں کی بابت انتباہ دیا ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری احمد ابوالغیظ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے شعبے کے سربراہ جوزف بورل سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان حساس حالات میں یورپ کے موقف کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی آل یہود سے تعلقات معمول پر لانے کی مہم جاری

احمد ابوالغیظ نے کہا کہ صیہونی حکومت کا یہ اقدام خطرناک نتائج کا حامل ہو سکتا ہے اور اس سے پورے علاقے میں بحران پیدا ہوگا۔

عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری نے یورپی یونین سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کو اس منصوبے سے باز رکھے۔

یہ بھی پڑھیں : تمام مذہبی طبقات کوروناوائرس سے بچاؤکیلئےطے شدہ نکات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،علامہ حسن ظفر نقوی

اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے گذشتہ پیر کو اعلان کیا تھا کہ غرب اردن کے کچھ حصے کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے منصوبے پر آئندہ چند مہینے میں عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے یہ بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ بہت سے ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے فیصلے کی بابت صیہونی ٹولے کو خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی جاسوس ڈرون تباہ کر دیا

بنیامین نیتن یاہو اور بنی گانٹز نے کابینہ تشکیل دینے کے لئے انجام پانے والے سمجھوتے میں اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button