دنیا

کورونا وائرس کا امریکی اقتصادیات پر زبردست حملہ

شیعت نیوز: وائٹ ہاؤس کے مشیر اقتصادیات کوئن ہاسٹ نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران امریکہ کی شرح نمو میں غیر معمولی کمی کا امکان پایا جاتا ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کوئن ہاسٹ نے امریکی اقتصادی صورتحال کو انتہائی خراب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی معیشت کو پہنچے والے کسی بڑے دھچکے کے لیے تیار رہنا چاہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور دنیا میں تیل کی طلب اور رسد کے درمیان پیدا ہونے والے عدم توازن کے نتیجے میں پیر کے روز تاریخ میں پہلی بار امریکی تیل کی قیمت صفر ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی اور دن کے اختتام تک اس میں مزید سینتیں اعشاریہ چھے تین ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : دفاعی سیٹیلائٹ کی خلا میں تنصیب ملک و ملت کی بڑی کامیابی ہے۔ حسین سلامی

ایک جانب کورونا وائرس نے عالمی معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے تو دوسری جانب سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی جنگ نے عالمی منڈی میں رسد اور طلب کے درمیان توازن کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے جہاں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں وہیں اس ملک کی معیشت کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے اور معیشت کے زبوں حال ہونے کے بعد ہر طرح کی امیگریشن پرعارضی پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی اقتصادیات کو پہنچنے والے نقصان کے باعث یہ پابندی لگا رہے ہیں تاہم ٹرمپ نے یہ نہیں کہا کہ امریکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔

ٹرمپ نے کا کہنا تھا کہ پوشیدہ دشمن کے حملے کے باعث اور امریکی شہریوں کے روزگار کو بچانے کے لیے میں امریکہ میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں ۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکہ کورونا متاثرین اور اسکے سبب مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے اور اب تک اس ملک میں آٹھ لاکھ سے زائد امریکی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ چوالیس ہزار چھے سو کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button