دنیا

ترک پولیس کا لیبی خاتون پر بے رحمانہ تشدد، ترکی میں کورونا کا قہر

شیعت نیوز: ترک پولیس نے استنبول میں لیبی قونصل خانے کے باہر واپس لیبیا بھیجے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک جلوس پر وحشیانہ تشدد کیا۔ اس موقعے پر پولیس نے لیبی خاتون کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی فوٹیج میں پولیس کو ایک خاتون کو بری طرح مار پیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترک پولیس کے وردی میں ملبوس اہلکاروں نے ایک لیبی خاتون کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور وہ اسے لاتوں اور گھونسوں سے تشددکا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پولیس کے وحشیانہ طرز عمل پر احتجاج کرنے والے دوسرے لیبی شہریوں نے مداخلت کی اور خاتون پر ترک پولیس کے بے رحمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز استنبول میں لیبیا کے قونصل خانے کے باہر لیبی باشندوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ترکی سے جبری بے دخلی اور لیبیا بھیجے جانے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اوریا مقبول جان کے آئیڈیل ترکی میں کورونا وائرس سے 82ہزار افراد متاثر جبکہ2ہزار17افراد ہلاک

دوسری طرف ترکی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کے لحاظ سے ایران کو پیچھے چھوڑدیا ہے ترکی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہزار 980 تک پہنچ گئی ہے۔

ترک اخبار ڈیلی صباح کے مطابق ترکی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کے لحاظ سے ایران کو پیچھے چھوڑدیا ہے ترکی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہزار 980 تک پہنچ گئی ہے۔

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین کوجا کا کہنا ہے کہ ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناو ائرس کے 4 ہزار 674 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ترکی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہزار 980 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2ہزار 140 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button