سعودی عرب

آل سعود حکومت نے مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کردیا

شیعت نیوز : آل سعود حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے تحت مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جس کا اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں فلسطینی اسیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ

اطلاعات کے مطابق پورے دن کے لیے مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاہم صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک شہریوں کو دوائی اور کھانے پینے کی اشیاء لینے کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی تاہم یہ رعایت خاندان کے ایک فرد کیلیے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں حج پر بھی کورونا وائرس کے سائے منڈلانے لگے

کرفیو کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں اور ذرائع آمد ورفت بند رہیں گے۔ وقفے کے دوران صرف دوائی اور ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے نوجوانوں کو اجازت ہوگی۔ بچوں اور بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ صحت، میڈیا ورکز اور میونسپل کے خصوصی عملے کو استثنیٰ حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : صبر وحوصلے کی اعلیٰ مثال 14روز بعد ملتان قرنطینہ سے1253 زائرین کی روانگی کی تیاریاں

عالمی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے تحت سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 720 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں اقتدار کی جنگ بھی جاری ہے خیال کیا جاتا ہے کہ کورونا کو بہانہ بنا کر سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اپنے مخالفین کو کچلنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button