دنیا

کورونا وائرس، اسرائیل میں ایک گھنٹے میں تین ہلاکتیں، کل تعداد 31 ہوگئی

شیعت نیوز: دنیا بھر کی طرح مہلک وائرس ’کووڈ 19‘ کے قہر سے اسرائیل میں بھی اب تک 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6211 ہوگئی ہے جب کہ مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے۔ 107 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی محکمہ صحت کے مطابق 66 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے مذموم عزائم، کورونا وائرس سے مسجد اقصیٰ بھی نماز جمعہ کے اجتماع میں ویران

اسرائیلی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بیمار ہونے والے مزید تین مریض چل بسے۔ ان کی عمریں 70،78 اور 98 سال ہیں۔

صیہونی حکومت کے ذرائع نے جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ صیہونی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں اور انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اب تک قومی سیکورٹی کے امور میں صیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے مشیر میر بن شبت اور وزارت صحت کے ڈائرکٹر جنرل موشے بار سیمان توف سمیت کئی سینئر صیہونی حکام کورونا میں مبتلاء ہیں اور قرنطینہ کی حالت میں دن بتا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ آیت اللہ اعرافی

قابض حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام مقبوضہ شہروں میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔ حکومت کی طرف سے اسرائیلیوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 119 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 62  سو تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر نئے الزامات کا سلسلہ

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 46 ہزار سے تجاوز کر گئیں اور مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار ہوچکی ہے تاہم 1 لاکھ 93 ہزار 350 متاثرین صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ 34 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button