مقبوضہ فلسطین

اسرائیل ہر قیمت پر الشیخ رائد صلاح کو جان سے مارنا چاہتی ہے

شیعت نیوز : شاق نصرت الاقصیٰ کی عوامی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ رائد صلاح کی گرفتاری کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست ہرقیمت پر الشیخ رائد صلاح سے جان چھڑانا اور انہیں جان سے مارنا چاہتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عشاق الاقصیٰ کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت رائد صلاح کے خلاف سرگرم ہے۔

الشیخ رائد صلاح کے طویل اور ظالمانہ ٹرائل نےیہ ثابت کیا ہے کہ صیہونی ریاست الشیخ صلاح کو یا تو قید بند میں رکھنا چاہتی ہے یا انہیں سرے سے جان سے مارنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری، اسرائیل پر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالیں۔ عرب لیگ

دوسری طرف حماس نے بزرگ فلسطینی مذہبی رہنما اور اسلامی تحریک کے بانی الشیخ رائد کی گرفتاری روکنے کی اپیل مسترد کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل الشیخ رائد صلاح کے معاملے میں کھلے عام نسل پرستی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ الشیخ رائد صلاح کی گرفتاری روکنے کی اپیل مسترد کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ صیہونی ریاست انسانی حقوق اور عالمی قوانین کا احترام کرنے سے عاری ریاست ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ اسرائیلی عدالت سے الشیخ صلاح کی گرفتاری مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کیا جانا کھلم کھلا صیہونی نسل پرستی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائد صلاح کے حوالے سے اسرائیلی ریاست کا طرز عمل نسل پرستانہ ہے۔اسرائیل ایک بے گناہ فلسطینی رہنما کا ظالمانہ ٹرائل جاری رکھ کر بین الاقوامی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

خیال رہےکہ فلسطینی وکلاء کی طرف سے حیفا شہر کی عدالت میں رائد صلاح کی گرفتاری روکنے کی درخواست دی تھی مگر صیہونی عدالت نے الشیخ رائد کی گرفتاری روکنے کی اپیل مسترد کردی۔

خیال رہے کہ الشیخ رائد کو اسرائیلی عدالت کی طرف سے نفرت آمیز تقاریر کرنے کے الزامات میں 28 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ الشیخ رائد اس سزا میں سے 11 ماہ پہلے جیل میں رہ چکے ہیں۔ انہیں کچھ عرصہ پیشتر جیل سے رہا کرنے کے بعد گھر پرنظر بند کردیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button