عراق

داعش کے خفیہ ٹھکانے پر عراقی جنگی طیاروں کی بمباری، دسیوں دہشت گرد ہلاک

شیعت نیوز: عراق کے صوبہ دیالی میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر عراقی فوج کے جنگی طیاروں کے حملے کے نتیجے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: ٹائم فریم پر مبنی امریکی انخلاء شروع ہو چکا ہے۔ جنرل الخفاجی

عراقی خبررساں ایجنسی ’’واع‘‘ کے مطابق عراقی فضائیہ کے F-16 جنگی طیاروں نے صوبہ دیالی میں واقع کوہِ حمرین پہاڑی سلسلے میں موجود داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عبوری وزیر اعظم عدنان الزرفی کو تسلیم نہیں کریں گے۔ عراقی جماعتیں

عراقی فوج کے مشترکہ کمان کے ترجمان تحسین الخفاجی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی طیاروں نے سنیچر کے روز حمرین کے پہاڑی سلسلے میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

تحسین الخفاجی کا کہنا تھا کہ داعش کی مکمل نابودی تک پورے ملک میں داعش کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملے

عراقی میڈیا گروپ ’’الاعلام الامنی‘‘ نے بھی عراقی فضائیہ کے اس حملے میں دسیوں داعشی دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

اگرچہ عراقی افواج نے ایران کی فوجی مشاورت سے ملک کے سبھی علاقے داعش سے آزاد کرا کے اس کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کردیا ہے لیکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ اس تکفیری گروہ کے افراد اب بھی عراق کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر موجود ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button