مشرق وسطی

شام اور ترکی سرحد پر روس کی ملٹری پولیس کا زمینی اور فضائی گشت

شیعت نیوز: روس کے فوجی ذرائع نے شام اور ترکی کی سرحدوں پر روس کے زمینی اور فضائی گشت جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

روس کی اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق شام میں روس کے پیس سینٹر کے سربراہ اولگ ژور الوف نے اعلان کیا ہے کہ حلب، رقہ اور حسکہ سیکٹروں میں شام اور ترکی سرحد پر روس کی ملٹری پولیس کے گشت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: مقامی باشندوں نے امریکی فوجیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

انھوں نے بتایا کہ ان سیکٹروں پر روس کی ملٹری پولیس کے گشت کے ساتھ ہی فضائی گشت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

اس دوران شام کے علاقے دیر الزور میں عوام نے امریکہ کی دہشت گرد فوج کی غیرقانونی موجودگی اور اسکے ذریعے ہونے والی شامی تیل کی لوٹ مار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے صوبے لاذقیہ میں دہشت گردوں کے 2 ڈرون تباہ

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا شام سے اپنی فوج نکالنے کی بات کی ہے لیکن ابھی حال ہی میں انھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیل سے مالامال علاقوں کے تحفظ کے لئے اپنے فوجیوں کو شام میں باقی رکھیں گے۔

شام کی حکومت نے امریکی صدر کے اس اعلان اور اپنے ملک کے تیل کے علاقوں میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کو غیر قانونی اور قومی سرمایے کی لوٹ و کھسوٹ کی کوشش قرار دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button