عراق

حزب اللہ عراق کا حشدالشعبی کے نئے ڈپٹی کمانڈر کی بھرپور حمایت کا اعلان

شیعت نیوز: عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ  نے عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے نئے ڈپٹی کمانڈر ، جنرل ابوفدک المحمداوی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ عراق کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم عوامی رضاکار فورس کے فیلڈ کمانڈروں اور جہادی فورسز کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: ابو فدک المحمداوی حشدالشعبی کے نئے ڈپٹی کمانڈر مقرر

بیان میں داعش کے خلاف جنگ میں عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے سلامتی کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ عوامی رضاکار فورس کی حمایت، تقویت اور اسے مضبوط بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے جمعرات کے روز جنرل ابوفدک المحمداوی کو شہید جنرل ابومہدی المہندس کی جگہ اپنا ڈپٹی کمانڈر نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی کی کارروائی، دیالی پر داعش کے حملے کو ناکام بنادیا

جنرل ابومہدی المہندس ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تین جنوری کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب دہشت گرد امریکی فوج کے بزدلانہ ڈرون حملے میں شہید کردیئے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button