دنیا

افغان صدر اشرف غنی کا تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فتح کا اعلان

شیعت نیوز : افغانستان کے صدر اشرف غنی نے تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا۔

افغان حکام کے مطابق 600 کے قریب دہشت گرد تنظیم داعش کے شدت پسندوں نے اپنے خاندانوں سمیت ہتھیار ڈال ڈال دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کوئٹہ کی کاروائی،داعش افغانستان کے 3 سفاک دہشتگرد واصل جہنم

گورنر ننگر ہار شاہ محمود میاں خیل کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ 2000 داعش فائٹرز اور ان کے خاندان والوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغان فورسز نے داعش کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور ملک سے شدت پسندوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق پاکستان کامشکور ہے جسکی حمایت کی بدولت داعش کوشکست فاش ہوئی، الشیخ عمارالہلالی

اشرف غنی کا کہنا ہے کہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے لوگوں سے انسانی ہمدردی کی بناء پر اچھا سلوک روا رکھا جائے۔

دوسری جانب طالبان نے افغان صدر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف کارروائی میں حکومت کا کوئی کردار نہیں بلکہ انہوں نے جنگ کو طول دیا اور طالبان کو داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں جھڑپوں سے روکا۔

اس سے قبل عراق، شام، ایران اور روس بھی داعش کے خاتمے اور شدت پسند تنظیم کے خلاف فتح کا اعلان کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد شدت پسند تنظیم کے خاتمے کا اعلان کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button