مشرق وسطی

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا اپنی حکومت سے شیعہ مخالف پراپیگنڈا مہم شروع کرنے کا مطالبہ

شیعہ مزاحمتی تحریکوں کیخلاف اپنے ایجنٹوں کے زریعے منفی پراپیگنڈا مہم شروع کئے جانے کا مطالبہ

شیعت نیوز :اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے اپنی حکومت سے دنیا بھر میں اسرائیل کیخلاف برسر پیکار شیعہ مزاحمتی تحریکوں کے خلاف منفی پراپیگنڈا مہم شروع کئے جانے کا مطالبہ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور اسرائیلی اسٹریٹیجک سکیورٹی ادارے (JISS) نے اپنی رپورٹ میں عالمی شیعہ مزاحمتی تحریکوں کیطرف سے اسرائیل کو لاحق خطرات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے شیعہ مزاحمتی تحریکوں کے خلاف بڑے پیمانے پر پراپیگنڈا مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ موساد نے حزب اللہ لبنان سے لیکر ایران،عراق اور انصار اللہ یمن کو اسرائیل کے خلاف عظیم اور ناقابل تسخیر طاقت قرار دیا ہے۔

یروشلم اسٹریٹیجی اینڈ سکیورٹی انسٹیٹیوٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آیت اللہ خمینی کی آرزو پوری کرتے ہوئے 40 سال انتہائی محنت  سے وہ مقام حاصل کر لیا ہے کہ وہ اسرائیل کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اسرائیلی خفیہ اداروں کے مطابق  شیعہ مزاحمتی گروپس نے حال ہی میں یہ بیان بھی دیا ہے کہ اگر حزب اللہ پر اسرائیل کیطرف سے جنگ مسلط کی گئی تو ہم سید حسن نصراللہ کے شانہ بشانہ جنگ لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سپاہ قدس کے سربراہ نے امریکی،اسرائیلی و سعودی حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں

صیہونی تھنک ٹینک نے اسرائیلی حکام کو کہا  ہے کہ ایسے حالات میں ہماری اولین کوشش ہونی چاہئے کہ اسرائیلی حکام ایران،عراق،لبنان،یمن،پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے زریعے شیعہ مزاحمتی تحریکوں،شیعہ علماء خصوصاً مجتہدین اور ان کے عقائد کے خلاف منفی پراپیگنڈا شروع کرتے ہوئے یہ تاثر پیدا کیا جائے کہ شیعہ مزاحمتی گروپس ایران کی ایماء پر اہلسنت مسلمانوں کے قتل عام کیلئے تشکیل دیئے گئے ہیں،جبکہ یہ شیعہ مزاحمتی گروپس خود شیعوں کیلئے بھی تکلیف کا باعث ہیں کیونکہ ان گروپس کی سرگرمیاں شیعہ کمیونٹی کے جانی و مالی نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button