عراق

عراق میں فتح کا عزم کے زیر عنوان کارروائیاں کافی اہم ہیں۔ عبدالمہدی

شیعت نیوز : عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور الحشدالشعبی کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہونے اور یکجہتی بڑھنے کی وجہ سے فتح کا عزم کے زیر عنوان انجام پانے والی کارروائیوں میں ہونے والی کامیابیاں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے اتوار کو مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں کہا کہ فتح و کامیابی کا عزم عراق کو حاصل ہونے والی تمام سیکورٹی کامیابیوں کی بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی رضاکار فورس حشدالشعبی نے ایک ڈرون طیارہ تباہ کر دیا

عبدالمہدی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فتح کا عزم کے زیر عنوان کارروائی پر عمل درآمد داعش کے مقابلے میں کامیابی کے دوسال بعد بھی کافی اہمیت کی حامل ہے، امید ظاہر کی کہ یہ کارروائیاں داعش کے دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع نہیں دیں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ایک مہینے میں عراقی رضا کار فورس الحشدالشعبی کے فوجی ساز و سامان اور ہتھیاروں کے گوداموں میں چار بار دھماکے ہوئے ہیں اور انھیں آگ لگائی گئی ہے۔

عراقی حکام اور عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حملوں میں امریکہ اور صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button