یمن

سعودی اتحادی افواج کے لئے الحدیدہ میں جہنم کے دروازے کھول لئے ہیں، الحوثی

الحوثی رہنما محمدعلی نے سعودی اتحادی حملوں آوروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا الحدیدہ پر قبضہ کرنا تمہاری بس میں نہیں ہے، سرحدی خلاف ورزی کرنے والے ہرفوجی کو واصل جہنم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا سعودی اتحادی افواج کے پاس دو ہی راستے ہیں یا جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کریں یا جہنم جانے کے لئے تیار رہیں۔
انہوں نے کہا ہم اب بھی جنگ بندی کے خواہاں ہیں اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لئے تیار ہیں لیکن اگرکسی نے الحدیدہ میں قدم رکھنے کی کوشش کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔
دوسری طرف یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئریحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، الحدیدہ میں سویڈن میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں سویڈن میں یمن میں متحارب گروہوں کے درمیان الحدیدہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا تھا۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمجھوتا یمن میں انسانی بحران کے خاتمے اور تنازع کے سیاسی حل کی جانب ایک اہم قدم ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button