مشرق وسطی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات علاقے میں عدم استحکام کا باعث، قطر

قطر کے وزیر خارجہ نے سی این بی سی چینل سے گفتگو میں قطر کا محاصرہ، یمن پر جارحیت اور لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو حراست میں رکھنے سے متعلق سعودی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب علاقے میں کشیدگی اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے لیبیا میں فوجی بغاوت کی حمایت، صومالیہ میں بدامنی اور یمن میں تفرقہ پیدا کرنے کی پالیسیوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے یمن میں القاعدہ دہشت گرد گروہ کو دولت و ثروت فراہم کی تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کے لئے علاقہ خالی کر دیں اور پھر متحدہ عرب اپنی کامیابی کا اعلان کرے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی حکام متحدہ عرب امارات کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کا ایک اتحادی قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات علاقے میں القاعدہ کے خلاف مہم میں امریکی فوجیوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button