عراق

اربیل شہر میں نیا امریکی قونصل خانہ پورے علاقے کیلئے خطرہ ہے: عراقی سیاستدان

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے ایک معروف سیاستدان نے اربیل شہر میں سب سے بڑا قونصل خانہ تعمیر کرنے کے امریکی منصوبے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطرناک منصوبے کا مقصد علاقے میں امریکی موجودگی کو یقینی بنانا اور عراق کو تقسیم کرنے کی سازش کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

’’محمد بازیانی‘‘نے اربیل شہر میں سب سے بڑا قونصل خانہ تعمیر کرنے کے امریکی منصوبے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس خطرناک منصوبے کا مقصد علاقے میں امریکی موجودگی کو یقینی بنانا اور عراق کو تقسیم کرنے کی سازش کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ انتظامیہ بھی سابق انتظامیہ کی طرح عراق کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے امریکہ کو علاقائی ممالک میں جاری تنازعات کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ عراقی کردستان کے حکام کو امریکی سازشوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ امریکہ کسی بھی ملک کا دوست یا حمایتی نہیں ہے امریکہ کی پالیسی ہمیشہ اپنے مفادات کو حاصل کرنے پر مبنی رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button