دنیا

ایران کا موقف ذمہ دارانہ ہے: روس

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ روز ویانا میں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے دسویں اجلاس کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ذمہ دارانہ مؤقف اپنایا ہے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے باوجود ایران نے منعقد ہونے والے اجلاس میں اس عالمی معاہدے کے قائم رہنے پر زور دیا.

روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدے کے دوسرے فریقین کے مطالبات کی بنا پرعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کو جاری رکھے گا.

واضح رہے کہ ایران اور گروپ 4+1 کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے دسواں اجلاس کل بروز جمعہ ویانا میں ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button