دنیا

شمالی کوریا پر دباؤ کی پالیسی برقرار رہے گی، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سنڈرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ٹرمپ اور کیم جونگ اون کے درمیان مجوزہ ملاقات کے پروگرام کے باوجود شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی-

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان پہلی ملاقات بارہ جون کی صبح نو بجے سنگاپور میں ہو گی- ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور کیم کے درمیان ملاقات کے لئے حالات سازگار ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پیونگ یانگ پر واشنگٹن کا دباؤ کم ہو جائے گا-

اس سے پہلے ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ اپنی ملاقات کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے لیکن فورا ہی یوٹرن لیتے ہوئے اعلان کر دیا کہ یہ ملاقات بارہ جون کو ہی ہو گی-

دوسری جانب شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ پیونگ یانگ پر دباؤ باقی رہنے کی صورت میں امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان ایٹمی معاملات پر ہونے والے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا-

متعلقہ مضامین

Back to top button