عراق

عراق شام میں عرب افواج کی تعیناتی کا مخالف ہے:اعلیٰ عراقی عہدیدار

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں عرب افواج کی تعیناتی کا مخالف ہے۔ المیادین کےساتھ گفتگو میں ’’فالح الفیاض‘‘نےکہاکہ حکومت بغداد شام میں عرب افواج کی تعیناتی کی مخالف ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرا ذاتی طورپر ماننا ہے کہ شام میں اپنی فوجیں تعینات کرنے کی باتیں کرنے والے ممالک کی افواج میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہاں امن واستحکام میں کسی بھی طرح کا کردار ادا کرسکے۔انہوں نے شامی بحران میں مغربی عربی اتحاد کے تباہ کن رول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بعض ممالک نے شامی تنازعے میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی ۔

انہوں نے تاکید کی کہ بغداد اوردمشق حکومت کے درمیان قریبی روابط برقرار ہیں اوردونوں ممالک کی صورتحال کا انحصار ایک دوسرے پرہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں دمشق حکومت کےساتھ تعاون ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عراق میں امریکی افوج کا مشاورتی مشن بغداد کی ضروریات کے مطابق محدود ہوناچاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button