عراق

سعودیہ اور امارات عراق کو دوبارہ جنگ میں دھکیلنے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کررہے ہیں:کمانڈر عراقی رضاکارفورس

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی عوامی رضاکارفورسز حشدا لشعبی کے سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات جیسی رجعتی حکومتیں عراق کو دوبارہ جنگ میں دھکیلنے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کررہے ہیں۔ ’’ابومہدی‘‘نےکہاکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات جیسی رجعتی حکومتیں عراق کو دوبارہ جنگ میں دھکیلنے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 2014ء میں دہشتگردی کے خلاف جس مہم کا آغاز کیاگیا عراق کو اس مہم میں داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کی طرف سے کسی بھی طرح کی حمایت فراہم نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات ابھی بھی عراق میں دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے حتیٰ عراق کو ایک بھی گولی فراہم نہیں کی لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں عراقیوں کی ہر ممکن امداد فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورحزب اللہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراقی فوج اوررضاکارفورسز کو ہتھیار فراہم کرنے کےساتھ ساتھ مشاورتی مدد بھی فراہم کی ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے تمام انسداد دہشتگرد ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button