مشرق وسطی

شامی ریڈ لائنز کے ساتھ اسرائیل کا کھلواڑ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی شام کے شمال میں نو فلائی زون کا اعلان کرنا چاہتا تھا پر امریکہ نے اس کی مخالفت کی کیونکہ اس سے امریکہ کو بھی نقصان پہنچتا۔

شام کے بحران کے آغاز سے ہی اس ملک کو تقسیم کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں، ریف پر قبضہ کر کے دمشق کو ملک سے الگ کرنا چاہا، کبھی حلب کو جدا کر کے نئی حکومت کا دارالحکومت بننے کی کوشش کی گئی۔

شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے ان منصوبوں کو ناکام بنا دیا، ان منصوبوں میں سے ایک یہ تھا کہ ترکی شام کے شمال میں نو فلائی زون کا اعلان کرنا چاہتا تھا پر امریکہ نے اس کی مخالفت کی کیونکہ اس سے امریکہ کو بھی نقصان پہنچتا۔

امریکہ نے بھی جنوبی شام میں داعش کو باقی رکھنے اور البوکمال اور دیرالزور پر پرواز ممنوع کا منصوبہ بنایا تھا، تاکہ عراق اور شام کی فوج آپس میں نہ مل سکیں، پر شامی فوج کا آپریشن والفجر میں البوکمال کو آزاد کروانے سے یہ منصوبہ بھی ناکام ہو گیا۔

امریکہ داعش کو جنوب میں رکھ کر تل ابیب کی حفاظت کرنا چاہتا تھا، لیکن اسلامی مزاحمت کی وجہ سے یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوا، اور اسرائیل کا اردن کے ساتھ مل کر جنوبی شام میں نو فلائی زون بنانے کے منصوبے کو اردن نے قبول نہیں کیا کیونکہ اس منصوبے کی وجہ سے ممکن تھا کی دہشتگرد اردن میں داخل ہو کر اس ملک کے لیے خطرہ بن جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button