یمن

یمنی فوج کا سعودی جارجیت کا منہ توڑ جواب

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں واقع نجران میں الشرفہ اور السدیس میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔قمر کے علاقے میں بھی یمنی فوج نے سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ مسیال کے علاقے میں بھی انجام پانے والی جوابی کارروائی میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوجیوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں فائرنگ کر کے کم از کم چار سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دو ہزار سترہ میں سعودی جارحیت کے جواب میں پینتالیس بار سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے تھےدریں اثنا سعودی جنگی طیاروں نے صنعا کے شمال مشرق میں واقع شہر نہم کے عقران علاقے میں یمنی عام شہریوں کی ایک گاڑی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں کم از کم تین افراد شہید و زخمی ہو گئے

متعلقہ مضامین

Back to top button