یمن

یمن پر سعودی عرب کے حملے بدستور جاری متعد شہید و زخمی

شیعت نیوز (صنعا)یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بڑے پیمانے پر بمباری کی ہےجس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ، صوبہ الحدیدہ، صوبہ صعدہ اور صوبہ صنعا کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے مذکورہ صوبوں پر 40 بار بمباری کی۔

سعودی عرب نے امریکا اور علاقے کے بعض عرب ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جن میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button