مقبوضہ فلسطین

امریکی نمائندہ کے بیانات دشمنی پر مبنی ہیں،حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے ،امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بین الاقوامی مذاکرات کے نمائندہ خصوصی جیسن گرین بلیٹ کے بیانات کو مخاصمانہ قرار دیا ہے۔

حماس کے ترجمان فیوضی برہوم نے جاری کردہ تحریری بیان میں گرین بلیٹ کے ٹویٹر بیان کا حوالہ دیا ہے کہ جس میں انہوں نے حماس کے اپنے مالی وسائل کو غزہ کے عوام کی مدد کے لئے خرچ کرنے کی بجائے میزائلوں اور سرنگوں پر لُٹانے کا دعوی کیا ہے۔

فیوضی برہوم نے کہا ہے کہ یہ بیانات دشمنی پر مبنی ہیں اور قابض فورسز کے فلسطینیوں کے خلاف سرزد کردہ جرائم اور حق تلفیوں کی پردہ پوشی کے لئے جاری کئے جا رہے ہیں۔

برہوم نے مزید کہا ہے کہ ان بیانات کا مقصد امریکی انتظامیہ کے، غزہ میں، اسرائیل کی دہشت گردانہ اور تشدد آمیز کاروائیوں کی پشت پناہی کرنے کی پردہ پوشی کرنا ہے۔

دوسری طرف اسرائیل روزنامے یڈوٹ آہرونوٹ نے بھی گرین بلیٹ کے غزہ میں یہودی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کرنے کی خبر شائع کی ہے تاہم مذکورہ ملاقات کے وقت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

خبر کے مطابق گرین بلیٹ نے اسرائیلی حکومت کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے امور کے کوآرڈینیٹر ‘یوآو موردیچائی ‘اور فوجی حکام کے ساتھ ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button